بیجنگ: ہمسایہ ملک عوامی جمہوریہ چین میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے جس کے دوران 3 ہزار سے زائد لوگ لقمۂ اجل بنے جس کے خلاف چینی جوڑے نے جنگ پر جانے سے قبل ایک دوسرے کو الوداع کہا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چینی جوڑے کے الوداع کہنے کے ایک انداز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ترجمان چینی دفترِخارجہ ژاؤ لیجان نے کہا کہ خاتون ہماری میڈیکل ٹیم کی ممبر ہے جو اپنے خاوند کو الوداع کہہ رہی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق چینی خاتون چین کے صوبے ہوبائی میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے جا رہی تھی جس سے قبل اس نے اپنے خاوند کو الوداع کہا۔ یہ واقعہ چانگشا ساؤتھ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔
چینی دفترِ خارجہ کے مطابق 330 سے زائد میڈیکل ٹیموں کے ذریعے 40 ہزار ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس کے خلاف چین کے صوبے میں سینہ سپر ہیں۔ انہیں خطرناک کورونا وائرس کے خلاف ہوبائی میں بھیجا گیا ہے۔
A medical team member (Left) bid farewell to her husband before leaving for Hubei Province at Changsha South Railway Station. Over 330 medical teams with more than 40,000 health workers have been sent to Hubei Province to help combat the COVID-19. pic.twitter.com/Mj71EWuPeq
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) March 2, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








