اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا احساس اسکالر شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سالانہ 50 ہزار طلباء کو اسکالرشپ کی فراہمی ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے احساس اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کردیا جہاں منصوبے کے پہلے مرحلے میں اہل قرار پانے والےطلبا میں اسکالرشپس تقسیم کی گئیں، پروگرام کے تحت 50 ہزار انڈر گریجویٹ طلبا کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ہم پیچھے رہ جانے والے لوگوں کو سہولیات فراہم کریں گے، احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام اسی منصوبے کا اہم ستون ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء نہ صرف خود کو بلکہ اپنے خاندان اور اپنے ملک کو بھی اوپر اٹھائیں گے، سالانہ 50 ہزار طلباء کو اسکالرشپ کی فراہمی ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بتدریج ریاست مدینہ کے ماڈل کی جانب گامزن ہیں، کمزورطبقےکااحساس ہی ریاست مدینہ کااصول تھا اسی لیے یہ دنیا کاسب سے کامیاب ماڈل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کے لیے پر عزم ہیں۔وفاقی حکومت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








