سالانہ 50 ہزار طلباء کو اسکالرشپ کی فراہمی ایک بہت بڑا سنگ میل ہے، وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

imran khan ehsas
imran khan ehsas

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کا احساس اسکالر شپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سالانہ 50 ہزار طلباء کو اسکالرشپ کی فراہمی ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے احساس اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کردیا جہاں منصوبے کے پہلے مرحلے میں اہل قرار پانے والےطلبا میں اسکالرشپس تقسیم کی گئیں، پروگرام کے تحت 50 ہزار انڈر گریجویٹ طلبا کو تعلیمی وظائف دیے جائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اب ہم پیچھے رہ جانے والے لوگوں کو سہولیات فراہم کریں گے، احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام اسی منصوبے کا اہم ستون ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء نہ صرف خود کو بلکہ اپنے خاندان اور اپنے ملک کو بھی اوپر اٹھائیں گے، سالانہ 50 ہزار طلباء کو اسکالرشپ کی فراہمی ایک بہت بڑا سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بتدریج ریاست مدینہ کے ماڈل کی جانب گامزن ہیں، کمزورطبقےکااحساس ہی ریاست مدینہ کااصول تھا اسی لیے یہ دنیا کاسب سے کامیاب ماڈل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان مہنگائی میں کمی لانے کے لیے پر عزم ہیں۔وفاقی حکومت

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہمارے نوجوان ہیں، ہم نے انہیں بہتر افرادی قوت میں تبدیل کرنا ہے، اسکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی اور کسی سیاسی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے، یہی اس پروگرام کی کامیابی کی وجہ بنے گا۔

پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملک تمام سرکاری جامعات میں زیر تعلیم مستحق طلباء کے لیےیہ پروگرام بنایا گیا ہے، جس خاندان کی سالانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہوگی وہ تعلیمی وظیفہ حاصل کرسکے گا۔

ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت 50 ہزار طلبہ کو اسکالر شپس دی جائیں گی اور ان اسکالر شپس میں 2 فیصد کوٹا خصوصی افراد کے لیے مختص ہے، ایپلیکیشن پورٹل کے ذریعے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جبکہ اگلے سال کا پراسس جون میں شروع ہوگا ۔

Related Posts