آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکھاریاں میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

COAS visits PATS Competition in Kharian

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کے روز   نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ کیا۔کھاریاں میں جاری پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس تقریب میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کی ٹیموں سمیت دیگر ممالک کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ مقابلوں میں جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں سمیت حربوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے شرکا کو ایونٹ کی کامیابی کے ساتھ مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کے ذریعے جنگی صلاحیتیں بہتر ہوں گی اور حصہ لینے والے ممالک کی فوج کو ایک دوسرے سے مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: پرامن اور مستحکم پاکستان کے لیے پرعزم ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف نے زور دے کر کہا کہ تربیت اور ٹیم ورک ہر فوجی کی پہچان ہے ، مختلف خطوں میں متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، مضبوط اور فوری ردعمل کے لئے ہرکسی کو بہترین جسمانی اور ذہنی فٹنس میں رہنا ہوگا۔

انہوں   نے کہا کہ قربانی کا جذبہ اور حب الوطنی کسی بھی مشکل کا مقابلہ کرتے ہوئے ایک طاقت کو مضبوط بناتی ہے۔اس موقع پر کمانڈر منگلا اور گوجرانوالہ کور ، پاک فوج ، پی اے ایف کے اعلی فوجی عہدیدار اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشی موجود تھے

Related Posts