کراچی: پاکستانی فلم اسٹار اور اداکارہ ماہرہ خان نے خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کی نجی ٹی وی شو میں نازیبا گفتگو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ میں نے دیکھا اور سنا وہ مجھے پریشان کردینے کے لیے کافی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کی نازیبا گفتگو کو دیکھ کر شدید کوفت ہوئی۔
خلیل الرحمان قمر کی نازیبا گفتگو کی مذمت کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ جس شخص نے ٹی وی شو میں ایک عورت کی آبرو کو پامال کیا، اسے کس وجہ سے کام پر کام دیا جارہا ہے؟ اسے پروجیکٹ کیوں دئیے جارہے ہیں؟
ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کو پروجیکٹ ملنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ہمارا پورا معاشرہ اس قسم کی سوچ کے حامل اشخاص کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہے۔
قبل ازیں نجی ٹی وی چینل پر معروف ڈرامہ میرے پاس تم ہو کے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر اور سماجی کارکن ماروی سرمد کے درمیان عورت مارچ پر گفتگو ہوئی جس کے دوران دونوں جانب سے تلخ و تند جملوں کا تبادلہ کیا گیا۔
سماجی کارکن ماروی سرمد نے میرا جسم میری مرضی کے نعرے لگائے جس پر خلیل الرحمان ہتھے سے اکھڑ گئے۔ انہوں نے ٹی وی شو کے درمیان ماروی سرمد کو براہِ راست گالیاں دینا شروع کردیں۔
I am shocked at what I have just heard and seen!! Sick to the core. This same man who abused a woman on tv is revered and given project after project because of what? We are as much to blame if not more for perpetuating this thinking! #khalilurrehmanqamar
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) March 4, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں آٹھ سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد اداکارہ ماہرہ خان نے حکومت سے بچوں سے جنسی استحصال روکنے کیلئے پالیسی تشکیل دینے کی اپیل کی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نےدو ماہ قبل ٹویٹر پراعلان کیا کہ حکومت وزیر اعظم کی ہدایت کے تحت دو ہفتوں کے اندر بچوں سے ہونے والی بدسلوکی سے متعلق ایک جامع پالیسی تیار کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان کاشیریں بچوں کیساتھ جرائم کی پالیسی پرسوال
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








