برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن بھی نوازشریف کی صحت کے حوالے سے لاعلم نکلا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan High Commission kept unaware of Nawaz Sharif's health

اسلام آباد :سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنی طبی حالت کے حوالے سے پاکستان ہائی کمیشن کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف گذشتہ تین ماہ سے اپنی صحت کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

دوسری طرف پاکستان ہائی کمیشن ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے کیونکہ برطانوی قانون مریض کی رضا مندی کے بغیر رابطے سے منع کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کی ملک بدری کیلئے خط برطانوی حکام کے حوالے کردیا گیا

تاہم دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے نمائندے نے اب دستاویزات کی تصدیق کے لئے قونصلر سیکشن سے رابطہ کیا ہے۔

Related Posts