نواز شریف کی ملک بدری کیلئے خط برطانوی حکام کے حوالے کردیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Letter for Nawaz Sharif's deportation handed over to British authorities

لندن : برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے برطانوی حکام کو نواز شریف کی ملک بدری سے متعلق پاکستان کا خط پہنچا دیا۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ خط پاکستانی سفارت کار نے غیر ملکی اور دولت مشترکہ کے دفتر کو پاکستان ہائی کمیشن کے حوالے کیا تھا اب وہ برطانوی جواب کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں:نوازشریف سیاسی قیدی ہیں،کرپشن کا کیس نہیں ہے ،مشاہدحسین سید

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اگر برطانیہ سے جواب موصول ہوتا ہے تو پاکستان ہائی کمیشن پاکستان میں حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے تاہم تاحال ان کا علاج ہوا ہے نہ انہوں نے حکومت کو اپنے علاج کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔

Related Posts