بد قسمتی سے دہلی فسادات کے خلاف کم اسلامی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔وزیر اعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

بد قسمتی سے دہلی فسادات کے خلاف کم اسلامی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔وزیر اعظم
بد قسمتی سے دہلی فسادات کے خلاف کم اسلامی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی دارالحکومت میں جاری مسلم کش فسادات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے دہلی فسادات کے خلاف کم اسلامی ممالک آواز اٹھا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور ترک صدر جناب رجب طیب اردوان کا دہلی فسادات کی مخالفت پر   شکر گزار ہوں۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ترکی اور ایران کے سربراہان نے مودی کی نسل پرست ہندو سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر  مظالم اور ہندوستان میں مسلمانوں کے قتلِ عام کے خلاف  آواز اٹھائی۔

پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بد قسمتی سے اسلامی دنیا سے  اِس وحشت و بربریت کی مذمت میں چند ایک آوازیں ہی سنائی دے رہی ہیں جبکہ مغرب زیادہ آواز اٹھا رہا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر اور ہندوستان میں مسلمانوں پر جاری مظالم اور ان کے قتلِ عام کے خلاف زیادہ تر صدائے احتجاج مغرب سے ہی بلند ہو رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے دہلی میں مسلم کش فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آر ایس ایس کے غنڈوں کو لگام دے۔

 ٹوئٹر پر تین روز قبل ایرانی وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران  بھارتی مسلمانوں پر منظم تشدد کی لہر کی مذمت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران  وزرائے خارجہ کا دہلی فسادات پر اظہارِ تشویش

Related Posts