وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام کو مہنگائی میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام کو مہنگائی میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی
وفاقی وزیر اسد عمر نے عوام کو مہنگائی میں مزید کمی کی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی میں مزید کمی ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اِس ہفتے جاری ہونے والی شماریات کے مطابق مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیائے میں افراطِ زر کم ہوا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ عوام کی روزمرہ استعمال کی اشیاء میں افراطِ زر جو جنوری کے وسط میں 20 فیصد تھا، اب گر کر 11.6 فیصد رہ گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ  میں نے فروری کے شروع میں کہا تھا کہ فیصلے ہونے والے ہیں جن سے اگر خدا نے چاہا تو مہنگائی میں کمی ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ترقیاتی بجٹ کے بہتر استعمال پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کی رفتار میں تیزی آ رہی ہے۔

 ٹوئٹر پر دو روز قبل  اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ 6 سال میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ ترقیاتی بجٹ کا سب سے زیادہ استعمال اِس سال میں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ترقی کی رفتار میں تیزی آرہی ہے۔ اسد عمر

Related Posts