کوروناوائرس پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

تازہ ترین

تازہ ترین

Will award Dr. Usama Riaz status of national hero: CM GB

گلگت بلتستان: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے گلگت بلتستان انتظامیہ نے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ،علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا اب تک گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 3 ٹیسٹ مثبت قرار پائے ہیں اور مریض زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی فوجی وائرس ساتھ لائے، چین نے امریکا کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دار قراردیدیا

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 1500 میں سے 14سو 41افراد بیرون ملک سے گلگت بلتستان پہنچے تھے ان کی مناسب اسکریننگ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیاگیا ہے جبکہ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے 30 مارچ تک تمام تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور مریضوں کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Posts