امریکی فوجی وائرس ساتھ لائے، چین نے امریکا کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دار قراردیدیا

تازہ ترین

تازہ ترین

China holds US responsible for Coronavirus outbreak

بیجنگ: چین نے کورونا وائرس پھیلنے کے لئے امریکا کو ذمہ دار ٹھہرا دیاہے، چینی حکومت کا کہناہے کہ یہ ممکن ہے کہ امریکی فوجی کورونا وائرس کو ووہان لائے ہوں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ 300امریکی ایتھلیٹس نے اکتوبر میں ووہان میں ہونے والے 7 ویں ملٹری ورلڈ گیمز میں شرکت کی تھی جہاں یہ وبا سب سے پہلے پھیلی اور بعد ازاں  پورے چین میں پھیل گئی۔

انہوں نے ایک ٹویٹس میں امریکی سینیٹ کی متعدی بیماریوں پر سب کمیٹی کی ویڈیو بھی شیئر کی اور یہ دعویٰ کیا کہ اس ویڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکا میں پہلی بار کورونا وائرس کا استعمال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان

اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاکھوں افراد متاثر جبکہ ہزاروں موت کی نیند سو چکے ہیں، پوری دنیا میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔

Related Posts