کورونا وائرس: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں ہنگامی صورتحال کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

US declares national emergency over coronavirus

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں  کورونا وائرس کے خلاف ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے وبائی مرض کے خلاف جنگ کے لئے 50 ارب ڈالر کے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکاکورونا کے موذی مرض کو ختم کرنے کے لئے باضابطہ طور پر ملک میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کر رہا ہوں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام امریکی ریاستی حکام سے کورونا وائرس کے حوالے سے ہنگامی مراکز قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور جانچ کی کٹس کی کمی کو پورا کرنے کی ہدایات کی ہیں۔

مزید پڑھیں:کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوکی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم بہترین حکمت عملی اور سائنس کی بنیاد پر لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Related Posts