کورونا وائرس: سندھ حکومت نے 9آئیسولیشن سینٹرز قائم کردیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

جناح اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 50 بستروں کی گنجائش باقی رہ گئی
جناح اسپتال میں کورونا مریضوں کے لیے 50 بستروں کی گنجائش باقی رہ گئی

کراچی: سندھ حکومت نے ناول کورونا وائرس سے روک تھام کے اقدام کے طور پر صوبے کے مختلف شہروں میں نو آئیسولیشن سینٹرزقائم کردیئے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے مطابق سول اسپتال کراچی ، لیاری جنرل اسپتال ، ڈاؤ اوجھا کیمپس کراچی ، ایل او ایم ایچ ایس حیدرآباد ، لمس ایچ ایم جامشورو ، پیپلز میڈیکل کالج ایس بی اے ، غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر ،لاڑکانہ اور گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس خیرپوراور چانڈکا میڈیکل کالج میں آئیسولیشن سینٹرزقائم کردیئے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مذکور مراکز کے علاوہ صوبائی حکومت نے 120 بستروں پر مشتمل ایک مکمل اسپتال کو بھی آئیسولیشن سینٹرمیں تبدیل کیا ہے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 100 بستروں پر مشتمل ایک اور اسپتال کو قرنطینہ مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس :کے ایم سی اسپتالوں میں ایمرجنسی کا اعلان، عملے کی چھٹیاں منسوخ

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے جے پی ایم سی کے آئیسولیشن وارڈ کو بھی فعال بنایا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے مساجد ، مزارات اور دیگر مذہبی مقامات کے لئے بھی ایک ایڈوائزری جاری کردی ہے تاکہ کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

ایڈوائزری کے مطابق زائرین کے لئے ایک مقررہ میعاد کا اعلان کیا جائے گا جبکہ مزارات سے متصل مساجد نماز کے وقت ہی کھلی رہیں گی۔

Related Posts