بارہمولہ میں بھارتی فورسز نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہیدکردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی دہشت گرد قرار دیکر بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید تین کشمیری بے قصور نکلے
پاکستانی دہشت گرد قرار دیکر بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید تین کشمیری بے قصور نکلے

سرینگر :بھارتی فورسز نے بارہمولہ میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہیدکردیا۔نوجوان کی شناخت مدثر احمد بٹ کے نام سے ہوئی ہے ، جو سرچ آپریشن کے دوران مارا گیا ۔

امریکی روزنامہ نیو یارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی پولیس اجتماعی طور پر مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے اور گذشتہ ماہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں مسلمانوں اور ان کے گھروں کو نشانہ بنانے والے ہندو شرپسندوں کی مدد کی۔

مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں کرفیو: سرچ آپریشن کے نام پر درجنوں بے گناہ نوجوان گرفتار

اس رپورٹ کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز دیکھنے میں آئی ہیں جن میں دہلی پولیس نے مسلمان مظاہرین کو ہراساں کیا ہے اور ہندو انتہاپسندوں کو مسلمانوں پر حملوں میں تعاون کیا۔

اس سے قبل کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 1989 سے اب تک ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے 95ہزار507 کشمیریوں میں ہزاروں خواتین بھی شامل ہیں۔

Related Posts