کورونا وائرس :پی آئی اے کاڈومیسٹک پروازوں کیلئے اقدامات کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Domestic flight operations in Pakistan also suspended

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کورونا وائرس کے تناظر میں مسافروں کے لئے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن کو محفوظ بنانے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں کے تمام طیاروں میں کیمیکل کا اسپرے کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ طیاروں میں سوار ہونے سے قبل تمام مسافروں کی مکمل طور پر اسکریننگ کی جائیگی،مسافر میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس : وزیر اعظم آج قوم سے خطاب کرینگے،ملک گیر لاک ڈائون کا امکان

اس سے قبل حکام نے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے آنے والی بین الاقوامی پروازوں کو دو ہفتوں کے لئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts