کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے کورونا وائرس کے تناظر میں مسافروں کے لئے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن کو محفوظ بنانے کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں کے تمام طیاروں میں کیمیکل کا اسپرے کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ طیاروں میں سوار ہونے سے قبل تمام مسافروں کی مکمل طور پر اسکریننگ کی جائیگی،مسافر میڈیکل چیک اپ بھی کروائیں گے۔