طبی مراکز کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کےلئے اقدامات کئے جائیں،معید انور

تازہ ترین

تازہ ترین

Chairman DMC East Moid Anwar visits Medical Centers in PIB

کراچی :چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرکے ہی اس وبا سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے ، چند دنوں کی احتیاط کرکے گھروں میں بیٹھنے کو ترجیح دینے کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی بہتر ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی بی اسپتال اور اسٹاف کلینک میں طبی مرکز کا معائینہ کرنے کے دوران کیا ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ طبی مراکز کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں ،انہوں نے محکمہ میڈیکل سروس کی جانب سے پی آئی بی میں کئے گئے انتظامات کو سراہا اور ان کے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے جذبے کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ کو قرنطینہ بنانے کے حوالے سے درخواست دے چکے ہیں اگر قرنطینہ بنانے کا کہا گیا تو لوگوں کو سہولیات پہنچانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم کرونا وائرس کی عفریت کا شکار ہیں جس سے نجات پانے کیلئے اپنے آپ کو گوشہ نشیں کرنا ہی بہتر ہے تاکہ اس دوران جو بھی کرونا کیسز موجود ہیں وہ سامنے آجائیں تاکہ یہ مرض مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

مزید پڑھیں :سندھ حکومت میں لاک ڈائون مزید سخت،ریسٹورنٹ بند، رکشہ ٹیکسی پر بھی پابندی

شہریوں سے گزارش کرتا ہوں بلاضرورت گھروں سے نکلنے میں اجتناب برتیں اور اگر گھر سے نکلنے کی اشد ضرورت ہو تو ماسک لگا کر گھر سے باہر آئیں گھر سے نکلتے اور داخل ہوتے وقت سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کریں اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ میڈیکل کے افسران سمیت ڈائریکٹر کونسل ڈاکٹر آصف رضوی، انچارج بلدیاتی امور راؤ شمشاد ودیگر موجود تھے ۔

Related Posts