لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر ٹیکسٹائل کمپنی کا سیکورٹی منیجر گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Textile Company's Security Manager Arrests for Lockdown Violation

کراچی : لاک ڈاون کی خلاف ورزی  کرنے پر الکرم ٹیکسٹائل کے سیکورٹی منیجرریٹائرڈ میجر عامر کو گرفتار کرلیا گیا، کراچی کے بعض صنعتی علاقوں میں سیکڑوں کار خانوں میں ملازمین کو زبردستی طلب کر کے کام لیا جا رہا ہے ۔ لاکھوں ملازمین کو جبری روک کر کام ہو رہا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کی پشت پناہی جاری ہے ۔ ملازمین کو کورونا وائرس سے بچانے کے بجائے صنعتی یونٹس کی انتظامیہ مسلسل قانون شکنی میں مشغول ہیں ۔ الکرم ٹیکسٹائل میں بھی ایسا ہی تھا۔

مزید پڑھیں : میئر کراچی کی کورونا وائرس سے بچائو کیلئے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف

جس کی خبر میڈیا میں بریک ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ۔ ریٹائرڈ میجر کی پولیس کو دھمکیاں مگر پولیس نے خبروں کا نوٹس لے کر سخت احکامات کے بعد مل پر کاروائی کر کے ریٹائرڈ میجر عامر کو گرفتار کر لیا۔

Related Posts