کورونا وائرس‘ ماہرہ کی ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس‘ ماہرہ کی ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی اپیل
کورونا وائرس‘ ماہرہ کی ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی اپیل

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے مالکان سے ملازمین کوتنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کی اپیل کی ہے‘ خوبرو اداکارہ نے کورونا وائرس سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ میں اپنے مداحوں سے اپیل کرتی ہوں کہ عوام میں آگاہی پھیلانے میں آگے آگے رہیں۔

ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں مالکان سے درخواست کرتی ہوں کہ اگرآپ تعلیم یافتہ ہیں یا ایسے طاقت ورہیں کہ آپ بغیرکسی کام کے ایک ماہ گزارسکتے ہیں تو یہ لڑائی پھرکسی اورکے لیے نہیں بلکہ آپ کے لیے ہے۔

اس تناظرمیں ہمیں ان غریب لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے جوایسی طاقت نہیں رکھتے‘انہیں آگاہی فراہم کریں، انہیں اجرت کے ساتھ چھٹی دیں اوران کی زندگی آسان بنائیں۔تاکہ وہ اپنی زندگی سے مایوس نہ ہوجائیں۔

Related Posts