پی آئی اے کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے اور دیگر ملکی ایئرلائنز پر یورپی پابندیوں میں توسیع کا خدشہ
پی آئی اے اور دیگر ملکی ایئرلائنز پر یورپی پابندیوں میں توسیع کا خدشہ

اسلام آباد: پی آئی اے کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے لیے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے گلگت اور سکردو جانے والے اور جانے والے مسافروں کیلیے سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے گلگت اور اسکردو جانے والے مسافروں کو ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

ایئرپورٹ آنے سے قبل احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک پہن کر آئیں بغیر ماسک والے مسافروں کو بور ڈنگ پاس جاری نہیں کیا جائے گا۔

پی آئی اے کی ہر پرواز کی ڈس انفارمیشن بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جاتی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جہازوں پر مسافروں کو سوار ہونے سے قبل اور دوران پرواز ڈی سینیٹائزیش کروائی جاتی ہے۔

پی آئی اے مسافروں اور عملے کی حفاظت اور صحت کو مقدم رکھتی ہے ہے جبکہ وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر شمالی علاقوں سے رابطہ بحال رکھنے کے لیے پروازیں جاری ہیں۔

Related Posts