وقار ذکا کااپنے سوشل پلیٹ فارمز کی آمدنی کورونا سے لڑنے کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

وقار ذکا اپنے سوشل پلیٹ فارمز کو کورونا سے لڑنے کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان
وقار ذکا اپنے سوشل پلیٹ فارمز کو کورونا سے لڑنے کیلئے عطیہ کرنے کا اعلان

کراچی:پاکستان کے نامور سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکا ایک بار پھر سوشل میڈیا کی طاقت کوسوچنے سمجھےکےمقصد کے لئے استعمال کررہے ہیں۔

وقار ذکا نے اپنے سوشل پلیٹ فارمز کی آمدنی کوCOVID-19سے لڑنے کے لئے عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔
 
انہوں نے اپنے تمام سماجی پلیٹ فارمز کی آمدنی کورونا وائرس کے متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

اس صورتحال کے دوران انہوں نے لوگوں کی آسانی کے لئے یوٹیوب پر ایک پروگرام ”ہیڈ فون شو” شروع کیا۔

وقارذکا کے ’ہیڈ فون شو‘ نے عوام میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور اس پریشان حال صورتحال پر ایک انوکھا تفریحی پروگرام سامنے آیاہے جب وبائی بیماری کی وجہ سے لوگ گھروں بور ہوجاتے ہیں۔

وقار ذکا کے ’ہیڈ فون شو‘ نے صرف دو دن میں 862 ڈالر اکٹھے کئے ہیں، جو کورونا وائرس کے مریضوں کی مدد کے لئے استعمال ہوں گے۔

وقار زکا اب تک کے واحد فنکار ہیں جو اپنی آن لائن کمائی کا 100٪ عطیہ کررہے ہیں۔

اگر آپ بھی ضرورت سے زیادہ کورونا کی خبریں سُن کر افسردہ ہو رہے ہیں تو، یوٹیوب کھولیں اور وقار ذکا کے ”ہیڈ فون شو” سے لطف اٹھائیں۔

وقارزکا نے اپنے چاہنے والوں کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور ایک ہیش ٹیگ“#cryptokolegalkaro”.کے ساتھ ایکپروگرام شروع کرنے کو بھی کہا۔ اس خیال کے پیچھے ان کا مقصد وزیر اعظم عمران خان اور ریاستی بینک کے گورنر سے پاکستان میں بٹ کوائنز اور کریپٹوکرنسی پر عائد پابندی کو ختم کرنے کی تاکید کرنا ہے۔

کامیاب رئیلٹی شو ”چیمپئنز” کے میزبان نے ویڈیو میں کہا ہے کہ حکومت کے جزوی طور پر لاک ڈاؤن کرنے کے بعدلوگگھروں پر رہ رہے ہیں۔ کورونا وائرس نے ملک میں کاروبار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
 

Related Posts