کورونا وائرس سے اسپین میں 24 گھنٹوں کے دوران 812 افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

Spain confirms 812 coronavirus deaths in 24 hours

میڈرڈ: اسپین نے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 812 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس سے ملک کی موت 7340 ہوگئی ہے ۔

اسپین کی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں 85000 سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسزمیں اسپین نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

ا سپین میں جمعرات کے بعد اموات کی تعداد میں پہلی کمی ہوئی ہے ، اس سے قبل اتوار کے روز اسپین میں کورونا وائرس سے 838 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اس سلسلے میں اسپین کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اموات اور تصدیق شدہ کیسزکے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ جلد ہی اس وبا کا خاتمہ ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں : ہر 5 میں سے 4 پاکستانی کورونا وائرس کے خلاف قربانی دینے کو تیار

محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اموات کی تعداد سے متعلق اعدادوشمار کا بھی اعلان کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز اموات کی تعداد میں فیصد اضافہ 12.4 فیصد تھا جو بدھ کے روز ریکارڈ شدہ 27 فیصد کے نصف سے بھی کم ہے ۔

کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کےلئے اسپین نے 14 مارچ کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیاتھا اور لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔

ہفتے کے روز اسپین کے وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے سخت اقدامات کا بھی اعلان کیا تھا ۔

Related Posts