پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Dollar loses more value as it trades at Rs158.70 against rupee

کراچی: پیر کے روز انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلہ میں امریکی ڈالر کی قیمت 96 پیسے اضافے کے ساتھ 166.50 ہوگئی۔

اس سے پہلے ایک امریکی ڈالر کی قیمت 165.54 روپے تھی۔ جمعہ کے روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مداخلت کے بعد امریکی ڈالر کی پاکستانی روپے کے مقابلے میں تیزی سے 4 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں : وفاقی و صوبائی حکومتیں کورونا کے خلاف لاکھوں ڈالرز کی رقوم استعمال کرسکیں گی

جمعہ کی صبح امریکی ڈالر169 روپے تک پہنچ گیا تھا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد ڈالر کی قیمت میں چار روپے کمی آئی تھی۔

Related Posts