قومی رہنماؤں کے کارناموں پر مبارکباد دینا نہ بھولیں۔وقار یونس

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی رہنماؤں کے کارناموں پر مبارکباد دینا نہ بھولیں۔وقار یونس
قومی رہنماؤں کے کارناموں پر مبارکباد دینا نہ بھولیں۔وقار یونس

لاہور: قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے لاہور میں 1000 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر پرردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی رہنماؤں کو ان کے کارناموں پر مبارکباد دینا نہ بھولیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ اچھا رہنما وہ ہوتا ہے جو منفی کاموں کی ذمہ داری قبول کرے اور الزامات کو اپنے سر لینے کی روایت کارناموں کا کریڈٹ لینے کے مقابلے میں زیادہ اپنائے۔

قومی باؤلنگ کوچ نے کہا کہ جب اچھے کارنامے گنوائے جا رہے ہوتے ہیں، اس وقت اچھا رہنما اپنے کارناموں کا کم ہی حصہ قبول کرتا ہے، تاہم یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ جہاں واجب ہو، اسے کریڈٹ ضرور دیں۔ کارناموں پر تعریف ضرور کریں۔

وقار یونس نے کہا کہ صوبہ پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے زبردست کام کیا ہے۔ انہوں نے ایک ہفتے میں کورونا وائرس کے خلاف قرنطینہ کے افعال سرانجام دینے کے لیے 1000 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن سینٹر بنایا ہے۔ میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔ 

Related Posts