پاکستان میں لاک ڈاون سے فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوگا، عقیل کریم ڈھیڈی

تازہ ترین

تازہ ترین

Lockdown will cause loss instead of benefit: Aqeel Karim Dhedi

کراچی: معروف تاجر رہنماء عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے باوجود صورتحال حوصلہ افزائی نہیں ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا  کہ سبزی منڈی یا جنرل اسٹورز پر لوگوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے ، راشن بانٹنے کے وقت بھی جگہ جگہ ہنگامے ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں  اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو چھوٹے چھوٹے  گھروں میں رہتے ہیں، ایسے لوگوں کو لاک ڈائون سے سب سے زیادہ نقصان ہوگا۔

تاجر رہنماء عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آیا یہ لاک ڈائون ہمیں فائدہ دے سکتا ہے یا نہیں۔

مزید پڑھیں:لوگوں کو امداد کی فراہمی کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو استعمال کیا جائے، شرمیلا فاروقی

انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی ودیگر بھیڑ والی جگہوں پر صورتحال بہت خراب ہے، حکومت کی جانب سے خریداری کم وقت دینے کے باعث بھیڑ میں  اضافہ ہوگیا ہے۔

عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا ہے سبزی منڈی اور فارمیسی ودیگر ضروری جگہوں کو لاک ڈائون سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

Related Posts