اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمرکی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کااجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ،گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ کے مابین مسئلے پربریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی ایل این جی کمپنیوں سے مذاکرات پرغورکرنے کیلئے ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی،کمیٹی کوبجلی ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پربریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق ذیلی کمیٹی کوایک ہفتے تک رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے،جبکہ فیول کی قیمت میں بہتری کے حوالے سے مختلف تجاویزکاجائزہ لیا گیا۔
حکومتی پاورپلانٹس کے کیپیسٹی چارجزکومنطقی بنانے کی تجاویزپر بھی غورکیا گیا۔پاورپلانٹس کے قرضوں کادورانیہ بڑھانے کے ممکنات کاجائزہ لیاگیا۔
جبکہ کمیٹی نے منصوبوں کوبروقت مکمل کرنیکی ہدایت جاری کردیں،کمیٹی کوتوانائی شعبے کے ٹیکس ریفنڈکے نظام میں مسائل کے حوالے سے بھی بریف کیاگیا۔کمیٹی کاٹیکس ریفنڈکی جلدازجلدادائیگی کامعاملہ کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔