کراچی:ملیر کینٹ روڈ پر کولھی برادری کی جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی:ملیر کینٹ روڈ پر کولھی برادری کی جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی
کراچی:ملیر کینٹ روڈ پر کولھی برادری کی جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی

کراچی: میمن گوٹھ کے قریب ملیر کینٹ روڈ پر کولھی برادری کی جھونپڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی، عورتوں اور بچوں کی چیخیں اور بھگدڑ، مکینوں نے اپنی مدد آپ آگ بجھائی۔

کسی متعلقہ ادارے نے آنے کی زحمت نہیں کی، جھونپڑیوں میں موجود سامان جل کر خاکستر، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جھونپڑیوں میں موجود عورتوں اور بچوں کو باہر نکالا اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔

تب تک کئی جھونپڑیاں اور ان میں موجود موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے، اطلاع ملتے ہی مختیارکار سب ڈویژن مراد میمن گوٹھ برکت کلہوڑو اور صحافی پہنچ گئے جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر کرشن بھیل، ارجن، شنکر اور دیگر نے بتایا کہ آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہو پایا ہے، اچانک صبح کے وقت کرشن بھیل کے گھر کو آگ لگی تو سارے مکینوں نے ملکر اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی۔

متاثرین کے مطابق ایک ہفتے سے بیروزگار ہیں اور راشن بھی ختم ہو گیا ہے، بچے بھی بھوک افلاس میں مبتلا ہیں اوپر سے آگ نے ان کا سب کچھ جلا دیا،متاثرین نے سندھ حکومت اور علاقے کے منتخب نمائندوں سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts