ملک کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Parts of country to receive moderate rain today

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ حصوں میں  بارش کی پیش گوئی کی ہے،خیبرپختونخوا ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

آج صبح اسلام آباد میں درجہ حرات 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج اسلام آباد کا موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ ، ژوب ، ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ اور بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: شدید بارش سے 200 فیڈرز ٹرپ کر گئے: لاہور کے مختلف علاقوں پر تاریکی چھا گئی

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہوگا تاہم شام میں ڈی جی خان ، مظفر گڑھ اور لیہ میں تیز بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ہوگا لیکن کرم ، کوہاٹ ، وزیرستان ، ڈی آئی خان اور بنوں میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ ، آزاد کشمیر ، اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا لیکن خضدار اور موہنجوداڑو میں بالترتیب 6 اور 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts