کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 2800 ہوگئی، تاحال 44 افراد جاں بحق اور 131 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 201 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی،جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 2800ہوگئی۔
آج کے دن مزید 4 افراد اس وائرس کے ہاتھوں موت کا شکار ہوئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 40تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں 1087، سندھ میں 830، خیبر پختونخوا میں 372، بلوچستان میں 185، اسلام آباد 75، آزاد کشمیر 12 اور گلگت بلتستان میں 193 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔