لاہور:انسداد منشیات اور سرحدی علاقوں کے وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے پیدا ہونے والے بحران کے تناظر میں ملک کے غریب طبقے کیلئے وزیراعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کسی کو وائرس سے متاثرہ افراد کے غلط اعدادوشمار کی اشاعت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو باخبر اور محتاط رکھنے کیلئے درست اعدادوشمار فراہم کئے جائیں۔
شہریار آفریدی نے کہا کہ حکومت کے اقدامات حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست کی جانب سفر ہے اور ہم انشااللہ بہت جلد اس مشکل دور سے باہر نکل جائیں گے۔