سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 69 افراد صحتیاب ہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 69 افراد صحتیاب ہوگئے
سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 69 افراد صحتیاب ہوگئے

کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 69 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کے 11 ہزار 623 ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹیسٹ کے بعد سندھ میں 1 ہزار 128 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب تک سندھ میں کورونا وائرس کے باعث 21 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 349 افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی عدیل احمد نے کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ اس لیے کم کیے گئے ہیں تاکہ کیسز کم نکلیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ سندھ اسمبلی نے چیئرمین پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری فرماتے ہیں کہ جب زیادہ ٹیسٹنگ ہوتا ہے تو زیادہ کورونا آتا ہے۔ 

مزید پڑھیں: ٹیسٹ اس لیے کم کیے گئے تاکہ کیسز کم نکلیں۔تحریکِ انصاف

Related Posts