ڈسکہ:قتل کی لرزہ خیز واردات،50سالہ خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق سمبڑیال محلہ میں پچاس سالہ حمیرا کوثر (گڈی) زوجہ بابر شیخ کو سر میں گولیاں مار کر بیدردی سے قتل کردیا گیا۔
پولیس ماڈل تھانہ سمبڑیال اور ریسکیو1122 کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔