رکن قومی اسمبلی امین الحق نے قطراسپتال میں واک تھرو گیٹ کا افتتاح کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Member National Assembly Aminul Haq Inaugurates Walkthrough Gate in Qatar Hospital

کراچی : رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کے ہمراہ قطراسپتال میں واک تھرو گیٹ کا افتتاح کیا۔

بلدیہ غربی کی جانب سے ضلع غربی کی محنت کش عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلئے قطر اسپتال میں جراثیم کش واک تھرو گیٹ کی تنصیب کی گئی، اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی صداقت حسین اور علی خورشیدی بھی موجود تھے ۔

رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے پیرامیڈیکل اسٹاف اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شہری سندھ کے نمائندے عوام کی خدمت کےلئے رات دن مصروف عمل ہیں ،وسائل نہ ہونے کے بعد بھی جس طرح عوام کی خدمت کررہے ہیں وہ قابل تقلید ہے ۔

بلدیاتی افسران و عملہ اراکین اور عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ہر گلی محلہ میں انسانیت کی خدمت اور فلاحی کاموں میں مصروف ہیں۔

لاک ڈاوَن سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس سے متاثرہ افراد کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے اور ہم حکومت کے ساتھ نامساعد حالات کے باوجود اگلی صفوں میں جاکر کام کررہے ہیں ۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم ڈسٹرکٹ چیئرمین اور میئر کراچی سے اپنی استطاعت کے مطابق ہر ممکن تعاون کےلئے تیار ہیں ۔

رکن قومی اسمبلی نے میئر کراچی کی جانب سے عطیہ کیے جانے والے ہنڈ سینٹائزر اور دیگر سامان ان کے حوالے کیا۔

چیئرمین بلدیہ غربی نے بتایا کہ بلدیہ غربی کے اراکین ،افسران ضلع غربی کے ہر گلی محلہ مین جراثیم کش ادویات کے چھڑکاوَ کے عمل میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں: بلدیہ غربی :کورونا وائرس روکنے کیلئے اسپرے مہم، عملے کی چھٹیاں منسوخ

بلدیہ غربی میں موجود مساجد ،امام بارگاہ،سرکاری ہسپتال ،دفاتر ،گلیوں محلوں ،سڑکوں اور شاہراہوں میں جہاں بھی ضرورت ہو ادویات کے چھڑکاوَ کے ساتھ ساتھ اینٹی کورونا،کلورین اور ڈئینگی وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے اسپرے بھی کیا جارہا ہے ۔

اراکین بلدیہ غربی کے توسط سے عوام میں آگاہی دی جارہی ہے کہ کورونا وائرس سے بچاوَ کےلئے حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کروائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related Posts