عامر خان کی معروف شخصیات سے کورونا کیخلاف جنگ کاحصہ بننے کی اپیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Amir Khan urges UK, Pakistani celebrities to join fight against Covid-19

لندن : برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے برطانیہ اور پاکستان کی معروف شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں لوگوں کی مدد کریں۔

ایک ٹویٹ میں عامر خان کا کہنا ہے کہ میں برطانیہ اور پاکستان کی مشہور شخصیات اور کھلاڑیوں سے لوگوں کی مدد کے لئے آگے آنے کی گزارش کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جب آپ کھیلوں کے میدان ، اسٹیج اور بڑی اسکرین پر ہوتے ہیں تو یہی مل آپ سب کی مدد کرتا ہے۔

باکسر عامر خان نے اپنی چار منزلہ عمارت کو کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کیلئے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کو بھی پیش کیا تھا تاکہ مریضوں کو ایڈجسٹ کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ باکسر عامر خان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

یہ عمارت شادی ہال اور ریٹیل پنڈال ہونے والی تھی لیکن باکسر نے ایک کورونا سے متاثرین کی طبی امدادکیلئے دینے کی پیش کش کی تھی۔

مزید برآں ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونل میسی نے اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مدد کے لئے بارسلونا کے اسپتال میں دس لاکھ یورو کا عطیہ کیا تھا۔

Related Posts