کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ باکسر عامر خان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ باکسر عامر خان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا
کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ باکسر عامر خان نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

لندن:پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کے مطابق کورونا وائرس انسانی تخلیق ہے جس کا تعلق فائیو جی ٹیکنالوجی سے ہے۔

جبکہ سائنس دان ان سازشی نظریات کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔عامر خان نے کہا کہ لوگوں کو گھروں میں بند کرکے فائیو جی کے ٹاورز لگائے جارہے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ حکومت نے آبادی کنٹرول کرنے کے لیے کورونا پھیلایا ہو کیونکہ یہ بڑی عمر والوں کے لیے زیادہ خطرہ ہے۔

مجھے اس بات پر یقین نہیں کہ یہ وائرس چین سے پھیلا اور اس کی وجہ چمگادڑ یا دوسرے جانور بنے، بالخصوص برطانیہ میں فائیو جی سے متعلق قیاس آرائیاں عروج پر ہیں اور لوگوں کی طرف سے مزاحمت کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

Related Posts