کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے دن کے دوران 1042 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کاروں کو ایک کھرب 33 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا، سرمایہ کاروں نے حصص کی خریداری سے زیادہ اس کے فروخت میں دلچسپی ظاہر کی۔
آج کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ 1042 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 30 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر بندہوگیا۔
ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اسی وجہ سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی معاشی سرگرمیاں ماند پر گئی ہیں۔