اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کورونا وائرس ریلیف فنڈ کیلئے سمندر پار پاکستانیوں سے آج خطاب کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیرِ اعظم آج 1 بج کر 10 منٹ پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے خصوصی خطاب کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان آج 1 بج کر 10 منٹ پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خصوصی خطاب کریں گے
#Pakistanis4Pakistanis pic.twitter.com/VdYG5wg5lH
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 13, 2020
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کو مزید فنڈز درکار ہیں جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو متحرک کیا جائے۔
اس سے قبل وزیرِ اعظم لائیو ٹیلیتھون بھی کرچکے ہیں جبکہ آج سے بیرونِ ملک پاکستانیوں سے رابطوں کی بڑی مہم شروع ہوگی۔
معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری وزیرِ اعظم کی کورونا ریلیف فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیرِ اعظم ہم وطن سمندر پار پاکستانیوں سے فنڈز کی اپیل کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیرِ داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے دوران پاکستان کو بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ رہنما احسن اقبال نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کی پالیسیوں کی بدولت معیشت کورونا وائرس سے پہلے ہی کریش کر چکی تھی جس کی رہی سہی کسر کورونا وائرس نے پوری کردی۔
مزید پڑھیں: ہمیں بد ترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔احسن اقبال
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








