اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کورونا وائرس کے باعث سمندر پار پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث بیرونِ ملک مقیم لاتعداد پاکستانیوں کے انتقال کی خبروں نے مجھے افسردہ کردیا ہے۔
پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ متعدد افراد کورونا وائرس جیسی عالمی وباء سے جنگ کے دوران ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ ہماری دعائیں اور ہمدردانہ جذبات جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میری دُعا ہے کہ کورونا وائرس سے برسرِ پیکار افراد جلد صحت یاب ہوں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم وطن سے دور بیٹھے سمندر پار پاکستانیوں کو نہیں بھول سکتے جو ہمارا عظیم ترین سرمایہ ہیں اور اپنے کارناموں سے ہمیں فخر کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے باعث ملک مشکلات کا شکار ہے۔ ایسے میں سمندر پار پاکستانی صدقات اور عطیات کی مدد سے پاکستان کی مدد کرتے ہوئے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
My prayers also for early recovery of those still battling COVID19. You are all in our prayers. We can never forget all of you far away from Pak who continue to do us proud & are our greatest asset, playing a critical role in Pak's development through remittances & charity work.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 17, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








