حکومت نے ملک بھرمیں 41لاکھ 40 ہزارمستحقین میں امدادی رقم تقسیم کی،ثانیہ نشتر

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت نے ملک بھرمیں 41لاکھ 40 ہزارمستحقین میں امدادی رقم تقسیم کی،ثانیہ نشتر
حکومت نے ملک بھرمیں 41لاکھ 40 ہزارمستحقین میں امدادی رقم تقسیم کی،ثانیہ نشتر

اسلام آباد: ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس ایمرجنسی کیش کے تحت امداد کی تقسیم کی تازہ تفصیلات جاری کردیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے9روز میں ملک بھرمیں 41لاکھ 40 ہزارمستحقین میں امدادی رقم تقسیم کی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں 16لاکھ 45 ہزار 278 مستحق خاندانوں نے امدادی رقم وصول کرلی،ملک بھرمیں اب تک 49ارب68کروڑ50لاکھ روپے مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہر خاندان کو 12 ہزار روپے کیش کی صورت میں فراہم کئے گئے،پنجاب میں 19 ارب 74 کروڑ، 33 لاکھ 36 ہزار روپے کی رقم تقسیم کی گئی،سندھ میں 14 لاکھ11ہزار 711 مستحق خاندانوں میں احساس ایمرجنسی کیش دیا گیا،سندھ میں 16 ارب 94 کروڑ، 5 لاکھ 32 ہزار روپے مستحقین میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 8 لاکھ 73 ہزار 832 مستحقین احساس کی امدادی رقم تقسیم کی گئی،خیبرپختونخوامیں 10 ارب48کروڑ59 لاکھ 84 ہزار روپے مستحقین میں تقسیم کئے گئے،بلوچستان میں 1 لاکھ 22 ہزار 33 خاندانوں میں ایک ارب 46 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے۔

Related Posts