لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی روکنے پر سولجر بازار پولیس پر فائرنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی روکنے پر سولجر بازار پولیس پر فائرنگ
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی روکنے پر سولجر بازار پولیس پر فائرنگ

کراچی:لاک ڈاؤن خلاف ورزی روکنے پر سولجر بازار پولیس پر فائرنگ،تفصیلات کے مطابق سولجر بازار تھانے کی حدود سولجر بازار تین نمبر پر ٹنٹ لگی گاڑی نمبر BBR-917 کو پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ دیا پر کار والا رکنے کے بجائے گاڑی اہلکاروں پہ چڑھانے کی کوشش کرتا ہوا فرار ہوگیا۔

ڈیوٹی افسر اے ایس آئی فیضان اور کانسٹیبل ذیشان نے فوری مذکورہ کار کا پیچھا کیا،اے ایس آئی فیضان کے مطابق کار والا کسی صورت رکنے کو تیار نہیں تھا ہم نے مجبوراً ہوائی فائر کیے۔

پولیس اہلکار ذیشان کے مطابق پولیس اہلکار ذیشان کافی دور جا کر کار والے نے گاڑی روکی اور ہم لوگوں پہ اسٹیٹ فائر کئے پر اللہ پاک نے ہمیں محفوظ رکھا بڑی مشکل سے بچتے بچاتے کار تک پہنچے تو کار سواروں نے ہم پہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہماری یونیفارم پھٹی اور چوٹیں بھی آئیں۔

بعد ازاں حملہ آور فرار ہوگئے۔کار کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے دو حملہ آوروں کو پولیس نے پیچھا کرکے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او سولجر بازار قاسم رشیدکا کہنا ہے کہ قانون سے کھلواڑ کرنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے-قانون سے بالاتر کوئی نہیں،چاہے کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو-

Related Posts