گرفتار کارکن کو چھڑوانے کیلئے رکن اسمبلی کا کارکنوں کے ہمراہ تھانے پر دھاوا

تازہ ترین

تازہ ترین

گرفتار کارکن کو چھڑوانے کیلئے رکن اسمبلی کا کارکنوں کے ہمراہ تھانے پر دھاوا
گرفتار کارکن کو چھڑوانے کیلئے رکن اسمبلی کا کارکنوں کے ہمراہ تھانے پر دھاوا

کراچی:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار کارکن کو چھڑوانے کیلئے رکن اسمبلی کا تھانے پر دھاوا،تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے جمعہ کو لاک ڈاو ن کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سوار شاہد ولد سلیم نامی شخص کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنان نے رکن اسمبلی کے ہمراہ لاک ڈاو ن کی خلاف ورزی پر حراست میں لئے گئے شخص کو چھڑانے کے لئے کلاکوٹ تھانے کے باہر دھاوا بول دیا۔اطلاع ملتے ہی پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی رمضان گھانچی دیگر کارکنان کے ہمراہ نوجوان کو چھڑانے کے لئے تھانے پہنچے جہاں گیٹ پر مامور اہلکاروں نے انہیں تھانے میں داخل ہونے سے روک لیا۔

موقع پر موجود پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہوگئے اور گیٹ پر موجود اہلکاروں کو دھکے دیئے اور مغلظات بکیں۔ رکن اسمبلی رمضان گھانچی کی جانب سے اپنا تعارف کرانے پر اہلکاروں نے انہیں اندر جانے دیا۔

دوسری جانب ایس ایچ او ظفر اقبال کے مطابق پولیس نے لاک ڈاو ن کی خلاف ورزی کرنے پر شاہد نامی شخص کو حراست میں لیا تھا، جس کو چھڑانے کے لئے رکن اسمبلی رمضان گھانچی تھانے آئے تھے۔

چہرے پر ماسک لگانے کی وجہ سے اہلکار انہیں پہچانے نہیں تھے، شناخت کرانے پر انہیں اندر آنے دیا گیا تھا۔ جبکہ ایس ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی مختلف خبریں بے بنیاد ہیں پولیس نے کسی پر کوئی تشدد نہیں کی اور نہ ہی پی ٹی آئی کارکنان نے اہلکاروں کو دھکے دیئے یا مغلظات بکیں۔یاد رہے کہ واقع کی ویڈیوز پیارا وطن کو موصول ہو چکی ہیں

Related Posts