کراچی: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور کاروبار کھولنے کا معاملہ، ایس ایس پی سٹی کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کاروبار کھولنے کی پاداش میں تاجروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق نیپیئرپولیس نے تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کیا، جبکہ 6تاجروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر نے بتایا کہ تاجروں کیخلاف ایف آئی آر نمبر 142/2020 درج کی گئی ہے، تاجررہنماؤں حماد ہونا والا۔ جاوید قریشی۔ احسان احمد اور جاوید شکور و دیگر درجنوں تاجروں کے نام ایف آئی آر میں ڈالے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ایف آئی آر میں ہنگامہ آرائی۔ تشدد۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی۔ کار سرکار میں مداخلت۔اور 144 کی خلاف ورزی کی سیکشن شامل کی گئیں ہیں۔گرفتار تاجروں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔