سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم اپنے فرائض کو موثر انداز میں نبھا رہی ہے، غلام سرور خان

تازہ ترین

تازہ ترین

IHC reserves verdict on petition seeking Ghulam Sarwar's removal

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن اور اس سے منسلک تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم قومی سطح پر اپنے فرائض کو موثر انداز میں نبھا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس وقت بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن چھ ہوائی اڈوں سے ہو رہا ہے، جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی کے ائیر پورٹ منیجر اور چیف آپریٹنگ آفیسر عمران خان اپنی خدمات سر انجام دیتے ہوئے کرونا وائرس کا شکار ہوئے جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ان کے ساتھ کام کرنے والے دس مزید افراد کو بھی قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، ائیر پورٹ منیجر گزشتہ کئی روز سے ائیر پورٹ پر مسافروں کی وطن واپسی پر اسکریننگ کے عمل میں مصروف تھے اس دوران کرونا وائرس کا شکار ہوئے اور قرنطینہ میں چلے گئے۔

عمران خان کی غیر موجودگی میں ظفر اعتماد ائیر پورٹ مینیجر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔صحت کے عملے کے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اپنی انتھک محنت سے اسکریننگ کے عمل کو موثر انداز میں سرانجام دے رہے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا عملہ اولین صف میں نہ صرف مسافروں کی آمد و رفت کو آسان بنا رہا ہے بلکہ کسی بھی مشکل میں تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہا ہے،ایوی ایشن ڈویژن سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ہوائی اڈوں پر مصروف عمل وفاقی اور صوبائی تمام اداروں کے حکام کو ان کی بے لوث خدمات کے  اعتراف میں خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

Related Posts