میرشکیل الرحمٰن نیب کی تحویل میں دل کا روگ لگا بیٹھے، علاج شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی : جنگ گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمٰن دل کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں ،نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے میر شکیل الرحمان کو فوری طور پر ڈیفنس کے پرائیویٹ ہسپتال منتقل کیا ہے ۔

میر شکیل الرحمن کو پرائیویٹ ہسپتال میں چیک اپ کے لیے لایا گیا ہے، آج صبح میر شکیل الرحمان نے نیب ٹیم کو بتایا کہ مجھے دل کی جانب درد ہے اور عجیب سا محسوس ہو رہا ہے ۔

نیب کی ٹیم نے بغیر وقت ضائع کئے ہوئے فوری طور پر میر شکیل الرحمن کو ہسپتال پہنچا دیا ہے،ڈاکٹرز نے میر شکیل الرحمن کا چیک اپ اور ٹیسٹ شروع کر دیئے۔

مزید پڑھیں: نیب نے میر شکیل الرحمان اراضی کیس میں نواز شریف کو بھی طلب کرلیا

واضح رہے کہ نیب نے میر شکیل الرحمن کو 54 کنال اراضی کے کیس میں گرفتار کررکھا ہے جبکہ اسی کیس میں  عدم حاضری پر نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

Related Posts