واکاواکا گرل شکیرا نے لاک ڈاؤن میں فلسفے کا آن لائن کورس مکمل کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Shakira completes ancient philosophy course during lockdown

میڈرڈ: گلوکارہ شکیرا نے کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران اپنا وقت نتیجہ خیز طور پر گزارتے ہوئے فلسفے کا آن لائن کورس مکمل کرلیا ہے۔

اسپین میں اپنے دو بچوں اور شوہر کے ساتھ لاک ڈاؤن کا وقت گزارنے والی کولمبین گلوکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پنسلوانیا یونیورسٹی سے قدیم فلسفے میں ایک مختصر کورس آن لائن مکمل کیا ہے۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میں ابھی پینسلوینیا یونیورسٹی سے اپنے 4 ہفتوں کے قدیم فلسفے کے کورس کو مکمل کرلیا ہے،شکیرا کا کہنا ہے انہوں نے لاک ڈاؤن کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اس کورس کا آغاز کیا تھا۔

شکیرا اپنے دو بچوں اور شوہر جیرارڈ پِیک کے ساتھ لاک ڈاؤن کے دوران اسپین میں ایف سی بارسلونا میں فٹ بال کھیل کر وقت گزار رہی ہیں۔

شکیرا نے ہسپانوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایک بالغ کے ہمراہ بچوں کو سیر و تفریح ​​پر جانے کی اجازت دینے پرغور کریں۔

گلوکار نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ اگر بڑوں کو سیر یا خریداری کے لئے باہر جانے کی اجازت ہے تو آپ کو ایک ایسے حل کے بارے میں سوچنا چاہئے جس سے ان بچوں کو یہ حق ملتا ہے جنھیں جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے سورج اور ہوا کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی خاتون اول ملانیا ٹرمپ 50سال کی ہوگئیں، سالگرہ سادگی سے منائی

Related Posts