لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان اور 2خواتین شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

Pak Army soldier, two civilians martyred in Indian firing along LoC

راولپنڈی : آزاد کشمیر کے علاقے کلیر اور رکھ چکری سیکٹرز میں لائن آف کنٹرول کے پار سے بھارتی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک سپاہی اور دو خواتین شہید ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کلیراور رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ،پاک فوج نے حملے کا موثر جواب دیتے ہوئے متعدد بھارتی چوکی کو تباہ کردیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 34 سالہ لانس نائیک علی باز نے بھارتی فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا جب کہ ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک بوڑھی خاتون بھی شہید ہوگئی۔

بھارتی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کارروائی میں ایک دس سالہ لڑکا اور ایک 55 سالہ خاتون بھی زخمی ہوگئی ۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سرحد پار بلااشتعال حملوں کا سلسلہ تواتر کیساتھ جاری ہے جس میں درجنوں بے گناہ پاکستانی شہری شہید و زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر،بھارتی فورسز کا سمبل میں نمازیوں پر بدترین تشدد

Related Posts