راولپنڈی اسپورٹس کمپلیکس میں 140 بیڈ کا پہلا محفوظ ترین ہسپتال قائم

تازہ ترین

تازہ ترین

one more field hospital set up in Rawalpindi

راولپنڈی : اسپورٹس کمپلیکس ڈبل روڈ میں 140 بیڈ کا پہلا محفوظ ترین ہسپتال قائم ،انفارمیشن ٹیکنالوجی بیسڈ کورونا ٹریٹمنٹ کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے ۔

ہر بیڈ سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے ڈاکٹرز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مکمل نظام سے ڈاکٹرز کے تحفظ کو بھی یقینی بنا دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز اور نرسز کو جدید ٹریٹمنٹ طریقہ کار سے بہت سہولت مل سکے گی جبکہ حکومتی پنجاب کا کہنا ہے کہ آئی ٹی بیسڈ کررونا ٹریٹمنٹ کا دائرہ دیگر ہسپتالوں تک بڑھانے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔

اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈاکٹر ہر مریض کے پاس آئے بغیر اس کی حالت کا جائزہ لے سکے گا اور بات چیت بھی کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر سے سندھ کے ہسپتالوں کیلئے سامان روانہ

واضح رہے کہ ملک میں  کورونا وائرس کی مہلک وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان میں طبی سازو سامان کی تیاری کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے مزین ہسپتال اور ٹیسٹنگ لیبارٹریاں بھی قائم کی جارہی ہیں۔

Related Posts