آرٹیمس پروگرام کے تحت خلا بازوں کو چاند پر بھیجنے والی کمپنیوں کا اعلان کل ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

آرٹیمس پروگرام کے تحت خلا بازوں کو چاند پر بھیجنے والی کمپنیوں کا اعلان کل ہوگا
آرٹیمس پروگرام کے تحت خلا بازوں کو چاند پر بھیجنے والی کمپنیوں کا اعلان کل ہوگا

نیو یارک: امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) نے کہا ہے کہ امریکی خلابازو ں کو چاند پر اترنے کا مشن ڈیزائن کرنے والی کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) نے کہا کہ کل ہم ان کمپنیوں کے نام بتائیں گے جو ناسا کے خلا بازوں کو چاند کی سطح پر اتارنے والے لینڈرز (خلائی جہاز) ڈیزائن اور تخلیق کریں گی۔

ناسا نے کہا کہ کل دوپہر 1 بجے ہمارے آرٹیمس پروگرام کے نئے پارٹنرز کے بارے میں امریکی ریڈیو سے  براہِ راست نشریات سنی جاسکتی ہیں جبکہ آرٹیمس پروگرام خلائی تحقیق کیلئے چاند پر بھیجے جانے والے مشن کا نام ہے۔ 

Related Posts