خلابازوں کو 2024ء تک چاند پر بھیجنے والی 3 کمپنیوں کے نام سامنے آ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

ناسا نے خلابازوں کو چاند پر بھیجنے والی 3 کمپنیوں کے ناموں کااعلان کردیا
ناسا نے خلابازوں کو چاند پر بھیجنے والی 3 کمپنیوں کے ناموں کااعلان کردیا

واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی ناسا نے خلابازوں کو چاند پر بھیجنے والی 3 کمپنیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ایجنسی ناسا نے کہا کہ آج ہم نے 3 امریکی کمپنیوں کو منتخب کیا ہے جو خلا بازوں کو چاند پر بھیجیں گی۔

خلائی تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا کہ جن تین کمپنیوں کو منتخب کیا گیا ہے، ان میں بلو اوریجن، ڈائنیٹیکس اور اسپیس ایکس شامل ہیں جو جلد کام شروع کردیں گی۔ 

پیغام میں ناسا نے کہا کہ آرٹیمس پروگرام کے تحت خلا بازوں کو 2024ء تک چاند پر اتارا جائے گا جس کیلئے یہ تینوں کمپنیاں انسانی لینڈرز (خلائی جہاز) بنائیں گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) نے کہا کہ امریکی خلابازو ں کو چاند پر اترنے کا مشن ڈیزائن کرنے والی کمپنیوں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) نے کہا کہ ہم ان کمپنیوں کے نام بتائیں گے جو ناسا کے خلا بازوں کو چاند کی سطح پر اتارنے والے لینڈرز (خلائی جہاز) ڈیزائن اور تخلیق کریں گی۔

مزید پڑھیں: خلا بازوں کو چاند پر بھیجنے والی کمپنیوں کا اعلان کل ہوگا

Related Posts