شیخوپورہ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کی 22500 بوریاں برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

شیخوپورہ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کی 22500 بوریاں برآمد
شیخوپورہ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، گندم کی 22500 بوریاں برآمد

صوبہ پنجاب کے محکمۂ خوراک نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شیخوپورہ میں گندم کی 22 ہزار 500 بوریاں برآمد کرلی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محکمۂ خوراک پنجاب نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی ضلع شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں کی گئی۔

محکمۂ خوراک پنجاب کے مطابق فیروز وٹواں میں گندم کے دو گوداموں پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران برآمد کی گئی 22500 بوری گندم ضبط کر لی گئی۔

گندم کو ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ محکمۂ خوراک نے کارروائی کے بعد ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے گوداموں کو سیل کردیا۔

پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر اور اسمگلرز کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ 

https://twitter.com/FDPunjab/status/1257171833092276225

Related Posts